کراچی: (دنیا نیوز) فیروز آباد پولیس کا شہید ملت روڈ کے قریب ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار زخمی ملزموں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزموں کی شناخت فرحاد احمد عرف فرحاد اللہ اور عثمان خان کے ناموں ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا سابق کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم ماضی میں قتل، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزم مختلف تھانوں سے متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔