کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 2 مغوی بھائی بازیاب

Published On 21 October,2025 05:35 pm

روجھان: (دنیا نیوز) ڈی پی او راجن پور فاروق امجد نے کہا ہے کہ کچے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔

ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کی قید سے مغوی دو بھائیوں قاسم اور محمد عرفان کو بازیاب کروالیا ہے۔

فاروق امجد کے مطابق ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں کو دو روز قبل اغوا کیا تھا، ڈاکو مغویوں کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ڈی پی اوراجن پور نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔