پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار

Published On 13 October,2025 10:56 pm

نوشہرو فیروز، رینالہ خورد: (دنیا نیوز) پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک، تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مچر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، ہلاک ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔

رینالہ خورد کے علاقہ میں تھانہ ستگھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی و چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 16 لاکھ سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد ہوا، برآمد شدہ مال میں مویشی، 2 موٹرسائیکلیں، 5 لاکھ نقدی اور اسلحہ شامل ہے، ملزمان نے 12 وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔