نوشہرہ: (دنیا نیوز) اکبرپورہ بانڈہ ملا خان میں 14 سالہ بچے کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔
پولیس کے مطابق 4 افراد نے اسلحہ کے زور پر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ بچے کی حالت بگڑنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، متاثرہ بچے کو ہسپتال پبی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں سنگین دفعات اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ بھی شامل ہے۔
پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لیے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور ویڈیو بنانے والے موبائل فون برآمد ہو گئے۔
متاثرہ بچے نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ عرصے سے ہراسانی کا سامنا تھا۔