وہاڑی: سی سی ڈی مقابلہ، 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 18 August,2025 11:13 am

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم گشت پر تھی کہ 45 ڈبلیو بی کے قریب 6 مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت محمد اکرم سکنہ 23 ڈبلیو بی، نذر لنگڑیال سکنہ دولت آباد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔

سی سی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھے۔