کشمور: (دنیا نیوز) پولیس و رینجرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو ہلاک کر دیئے جبکہ دو مغوی بازیاب کرا لئے۔
مغویوں کو 21 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا، کشمور پولیس نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، بازیاب ہونے والوں میں محمد عیسیٰ اور محمد فیضان شامل ہیں۔
ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کی نگرانی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک، 15 زخمی ہو گئے۔
کشمور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ کشمور پولیس کا عزم ہے۔