پنجاب پولیس میں 14 افسروں کے تقرر و تبادلے

Published On 25 July,2025 11:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 14 پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔

عمر فاروق کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا، انعم فریال ایس پی ہیڈکوارٹرز پٹرولنگ پولیس لاہور اور حیدر علی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان تعینات ہو گئے۔

محمد رضا تنویر ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، کرامت بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو سینٹرل لاہور، محمد اسلم ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تھری لاہور تعینات کر دیئے گئے۔

رانا حسین طاہر ایس پی صدر آپریشنز لاہور، ایس پی صدر غیور احمد ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی اور عادل عامر کو ایس پی ویجی لنس سی سی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔

خالد محمود ایس پی سکیورٹی لاہور ہائی کورٹ، تنویر احمد ایس پی رائٹ مینجمنٹ ملتان، اختر حسین ایس پی رائٹ مینجمنٹ سرگودھا ریجن اور مقصود احمد ایس پی آئی اے بی سرگودھا ریجن تعینات ہو گئے۔