سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی ٹیم اور خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دو واقعات پیش آ گئے۔
پہلے واقعے میں ایک لاکھ ڈالر بھتہ نہ ملنے پر صنعتکار کو گولی مارنے والے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ڈاکو جودھے والے کے قریب اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ملزمان کی شناخت حبیب اور عامر کے نام سے ہوئی۔
دوسرا واقعہ کوٹلی لوہاراں میں پیش آیا، سندھوالہ روڈ پر تین ملزمان کا سی سی ڈی ٹیم سے مبینہ مقابلہ ہو گیا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت علی ناظم کے نام سے ہوئی۔