پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کرمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی

Published On 12 July,2025 07:45 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کرمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7 ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمان، ضیا الرحمان، حکیم، شفیع اور حنیف شامل تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو پنجاب پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب پولیس آپریشن کی بدولت 5 ڈاکوؤں نے پہلے ہی پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔