ڈی ایچ اے میں کارروائی کے دوران 6 جعلی پولیس اہلکارگرفتار

Published On 02 July,2025 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈی ایچ اے فیز 8 میں پولیس کی کارروائی، کارروائی کے دوران 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان پولیس وردی میں ملبوس ہو کر شہریوں کو تلاشی کے بہانے روک رہے تھے، گرفتار جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر اختر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ دوران گشت دیکھا 6 افراد پولیس وردی میں ملبوس تین موٹرسائیکلوں کےہمراہ مشکوک حالت میں کھڑے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سے پولیس سروس کارڈ طلب کیے جو پیش نہ کر سکے، ملزمان نے بتایا وہ ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں اور شہریوں پر رعب ڈالنے کیلئے پولیس وردی پہنتے ہیں،

ملزمان کی شناخت شہریار خان، محمد رضوان، یوسف خان، نور فراز، محمد کاشف اور حماد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔