76 کلو منشیات برآمدگی کیس: جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید

Published On 30 June,2025 04:33 pm

جامشورو: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت، جیل کمپلکس شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا سنا دی۔

پولیس اہلکاروں میں غلام عباس، اعجاز، عبدالحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں، سی آئی اےاہلکاروں نے کوٹری میں کارروائی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ٹرک سے برآمد منشیات کم ظاہر کر کے پولیس موبائل میں کراچی سمگلنگ کی گئی تھی۔

رینجرز نے 2021 میں شیریں جناح کالونی میں کارروائی کے دوران پولیس موبائل سے 76 کلو منشیات برآمد کی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق منشیات سمگلنگ کےالزام میں سی آئی اے جامشورو کے 6 اہلکار گرفتار کیا گیا تھا۔