لاہور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی پولیس کے نان سٹاپ مبینہ پولیس مقابلے جاری، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں 7 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ذرائع سی سی ڈی پولیس کے مطابق کچھ مقابلے رات کے اندھیرے میں اور کچھ دن کی روشنی میں ہوئے، ہلاک ملزمان ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
چوہنگ میں 6 ملزمان گھر میں واردات کررہے تھے، سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔
سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، سی سی ڈی شاہدرہ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، شاہدرہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مختار عرف مختارے کے نام سے ہوئی۔
سی سی ڈٰی ماڈل ٹاؤن کا مبینہ پولیس مقابلہ، ٹیم نے فیز 9 رنگ روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، کراس فائرنگ میں ایک ڈٓاکو ہلاک ہو گیا۔
ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے، تمام ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔