بارش کے باعث 170 قیدی گجرات جیل سے لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل

Published On 03 September,2025 06:56 pm

گجرات: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں بارشی پانی داخل، بارش کے باعث 170 قیدی گجرات جیل سے لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کر دیئے گئے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق 100 قتل اور سزائے موت کے قیدی لاہور جیل منتقل کیے گئے، 70 خواتین قیدیوں کو گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔

1000 قیدیوں کو پرانی بیرک سے نئی بیرک میں منتقل کر دیا گیا، اس وقت جیل میں تقریباً 1500 قیدی موجود ہیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق 5 روز قبل 200 قیدیوں کو جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ 7 روز سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے کی اجازت حاصل۔

دوسری جانب نکاسی آب کے باوجود جیل میں پانی کی سطح تاحال کم نہ ہو سکی۔