لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سی سی ڈی کے چوہنگ، نشتر اور کینٹ میں تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کو ریکوری کے لئے لے جایا جارہا تھا، ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی اور ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت، عمران، سلیمان، نوید، رمیش اور مبشر کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔
چنیوٹ میں ڈاکو بھی اپنے ساتھیوں کی گولی سے ہلاک
ادھر چنیوٹ کے تھانہ کانڈیوال میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن علی محمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔