پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

Published On 09 October,2025 05:04 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

لواحقین نے 20 سالہ عاقب کی لاش رکھ کر ختم نبوت چوک میں احتجاج شروع کر دیا، احتجاج کے باعث ختم نبوت چوک کے اطراف ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ بھٹو کالونی کی خاتون نے پولیس سے تشدد کروایا، پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے نہ میڈیکل ہونے دے رہی ہے۔

لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جاءے، ڈی پی او عبداللہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کی ہدایت کر دی۔