رحیم یار خان: (دنیا نیوز) سکھر ملتان موٹر وے پر بھونگ کے قریب ڈاکوؤں کا حملہ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کر کے 10 شہری اغواء کیے، مقدمہ انڈھڑ، شر، کوش، بکھرانی گینگز کے 40 سے زائد مسلح ڈاکوؤں پر درج کیا گیا۔
مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان سمیت 9 سنگین دفعات شامل ہیں، ڈاکو بھاری اسلحے سے لیس ہو کر موٹر وے پر داخل ہوئے، متعدد گاڑیاں نشانہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: صادق آباد: موٹر وے پر کچے کے ڈاکوؤں نے بسوں پر گولیاں برسا دیں، متعدد مسافر زخمی
پولیس کے مطابق ڈاکو فائرنگ کے بعد 10 مسافروں کو اغواء کر کے فرار ہوئے، 5 افراد زخمی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، موٹر وے حملہ ڈاکوؤں کی جوابی کارروائی ہے۔