شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مریدکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ڈی سی، ڈی پی او، ارکان اسمبلی، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہید انسپکٹر کو پولیس کے مسلح دستے نے سلامی پیش کی، شہزاد نواز کو آبائی گاؤں اوگند میں سپردِ خاک کر دیا گیا، شہید انسپکٹر تھانہ فیکٹری ایریا میں ایس ایچ او تعینات تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا، پولیس اس غم کی گھڑی میں ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب پولیس کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔