رحیم یارخان: پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو زخمی، مغوی بازیاب کرا لیا

Published On 18 October,2025 11:51 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ مغوی بازیاب کرا لیا گیا۔

زخمی ڈاکوؤں میں جاوید جورکھانی مزاری، جوگی جورکھانی مزاری، ارباب عرف کھیتو اور غلام نبی پیومار مزاری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک مغوی بازیاب جبکہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں۔