کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 6 ڈویژنز کی لیویز پولیس میں ضم کر دی گئی۔
بلوچستان کابینہ نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر لیویز کو پولیس میں ضم کیا، قلات ، کوئٹہ، مکران، رخشاں، نصیر آباد اور ژوب ڈویژنز میں لیویز مکمل طور پر پولیس میں ضم کر دی گئی۔
تمام 6 ڈویژنز مین لیویز تھانے ریونیو پولیس فورس میں ضم ہو چکے ہیں، منظوری بلوچستان رولز آف بزنس 2012 کے تحت دی گئی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق منظوری تمام کابینہ کے ارکان کی مشاورت سے دی گئی۔