فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، شاہ گینگ کا شوٹر ہلاک

Published On 20 October,2025 09:29 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے کھڈیاں وڑائچاں میں سی سی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شاہ گینگ کا شوٹر ثناء اللہ عرف نزاکت مارا گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی ، راہزنی سمیت سنگین جرائم کے پچیس مقدمات میں مطلوب تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کھڈیاں قبرستان میں کارروائی کی گئی، دو طرفہ فائرنگ میں ملزم ثناء اللہ اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا۔

سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کے ساتھی حسنین شاہ اور غلام مصطفےٰ دھکڑ سمیت پانچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ سی سی ڈی میں ملزمان کے خلاف قتل سمیت سات دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔