رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔
رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران تھانہ احمد پورلمہ کی حدود سے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ترجما پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے اغوا کار کچہ کریمنلز موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔
وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا، رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔