رحیم یار خان: (دنیا نیوز) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری رہا۔
ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، خواتین اور بچوں سمیت 17 افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے، گرفتار 17 افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر پر موجود تھے۔
ڈی پی او عرفان سموں کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، افغان باشندوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کے ملک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔