عمرکوٹ:(دنیانیوز) اندروان سندھ کے علاقے میں شوہرنے بیوی کو ذبح کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر نشے کا عادی تھا، جس نے معمولی تکرار پر طیش میں آکر گھر میں پڑی کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا لیکن تاحال مقتولہ کے لواحقین نے مقدمہ درج نہیں کرایا ورثا کی جانب سے درخواست وصول ہونے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔