اوباڑو: (دنیا نیوز) گھات لگائے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رانو، اسلم اور ایوب پنہور کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ایاز اور ظہور پنہور شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ذمہ داری بدنام ڈاکو وزیر شر نے قبول کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی۔