شکارپور: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 20 October,2025 11:55 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شکارپور کے علاقے محمود آباد کچے میں زمین کے تنازع پر مہر برادری کے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔