خانیوال: پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل، بھائی شدید زخمی

Published On 17 October,2025 12:59 am

خانیوال: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے اور اسکے بھائی پر فائرنگ کر دی گئی۔

فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جاں بحق اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا جبکہ لڑکی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پنچائت کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے فائرنگ کی،جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہد اور زخمی کی شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

پسند کی شادی کرنے والا لڑکا اورلڑکی شورٹ کوٹ کے رہائشی تھے، جوڑے نے چک 88 دس آر میں اپنے قریبی عزیز کے پاس آکر پناہ لی ہوئی تھی، صلح کیلئے پنچائت بلائی گئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا۔