پشاور میں ایک اور سٹیج ڈانسر کو قتل کر دیا گیا

Published On 11 October,2025 08:11 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایک اور سٹیج ڈانسر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

خاتون کی شناخت منیبہ شاہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ سٹیج ڈانسر تھی، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے واردارت سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔