نوڈیرو: خونی قبائلی تنازع شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے راہگیر لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 08 October,2025 10:10 pm

نوڈیرو: (دنیا نیوز) جیھو اور ڈاھانی برادریوں میں خونی قبائلی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں راہ چلتی لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں انور عرف لاڈو جیھو، نثار جیھو اور سائرہ منگی شامل ہیں۔

حدود کے تنازع کے باعث لاشیں طویل وقت تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں، پولیس کی بھاری نفری گڑھی خدابخش، مدیجی اور نوڈیرو تھانوں سے موقع پر پہنچی۔

اے ایس پی محمد علی اعوان نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مدیجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں قبائل کے درمیان پرانے تنازع پر اب تک 20 افراد جان سے جاچکے ہیں۔