پنڈدادن خان: (دنیا نیوز) تحصیل کے علاقے کھیوڑہ میں گھریلو ناچاقی پر بچے اور بچی کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
پولیس کے مطابق کھیوڑہ میں شوہر اور بیوی کے لڑائی جھگڑے میں 9 ماہ کا بچہ اور 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئے۔
بچوں کی والدہ نے بچوں کے والد قیصر غوری پر انہیں قتل کرنے کا الزام لگایا جبکہ والد قیصر نے کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کی ماں نے قتل کیا۔
پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیں، اہلکاروں نے تفتیش شروع کر دی۔