اوباڑو: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقع لانگھو لنک روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اسلم پنہور کے نام سے ہوئی، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔