اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن میں ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں پیش آیا جہاں ایس ایچ او کی نگرانی میں ٹیم نے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی جہاں اُنہوں نے پولیس سے مزاحمت شروع کردی۔
پولیس کا کہنا تھا مزاحمت کے دوران ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جب کہ 2 افغانیوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ایک افغانی اور سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔