اوگرا نے ملک میں تیل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کردی

Published On 21 October,2025 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں تیل کی قلت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں معمولی تاخیر ضرور ہوئی تھی، تاہم آج پی ایس او کے ڈیزل اور پٹرول کارگو کلیئر کر دیے گئے ہیں۔

اوگرا نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ایندھن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔