اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Published On 25 November,2025 02:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے گیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، سوئی سدرن کے لئے گیس کی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔