پاکستان کا ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ

Published On 04 November,2025 06:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے، پاکستان ایل این جی لمیٹڈکا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کا معاہدہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدےگا، 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائےگا، سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔