ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Published On 01 December,2025 08:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر لاگو ہو جائےگا۔