اسلام آباد:(دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز پرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی۔



