اسلام آباد:(دنیا نیوز) سوئی نادرن کیلئے اوسط عبوری نرخ 1804.08 روپے جب کہ سوئی سدرن کیلئے اوسط عبوری قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی تجویز ہے۔
اوگرا کے مطابق مالی سال 2025-26 کیلئے سوئی نادرن کیلئے 3 فیصد کمی اورسوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اِسی طرح اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کیلئے 13565 ملین روپے اور سوئی سدرن کیلئے 47315 ملین روپے کی گزشتہ کمی یا سرکلر ڈیبٹ کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کریں، دونوں گیس کمپنیوں کیلئے یہ ایڈجسٹمنٹ وفاقی کابینہ کے یکم جولائی کے فیصلے کے تحت کی گئی۔
دوسری جانب اوگرا کا کہنا تھا کہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا، حکومتی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہونے تک گیس کے موجودہ نرخ نافذ العمل رہیں گے۔
علاوہ ازیں سوئی گیس کمپنیوں کیلئے مالی سال 2025-26 کیلئے تخمینہ ریونیو ضروریات کا جائزہ مکمل کیا ، اوگرا نے آرڈیننس 2002 کے تحت سوئی نادرن اور سدرن کیلئے ریونیو ضروریات کا جائزہ لیا۔



