نواب شاہ: بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Published On 20 October,2025 09:14 am

نواب شاہ: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جولائی سے اب تک 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو بتایا گیا کہ ایچ آئی وی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیرقانونی بلڈ بینک اور اتائی ڈاکٹر ہیں جہاں سکریننگ کے بغیر خون کا عطیہ مریضوں کو لگایا جاتا ہے۔

صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے سمیت غیرقانونی بلڈ بینکس کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔