لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، یہ تعداد مقررہ ہدف 22 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی کوریج کے لیے کیچ اپ دنوں میں مزید ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مبصرین نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ناٹ اٹینڈڈ" یعنی رہ جانے والے بچوں کی کوریج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نمائندہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاہور میں حالیہ پولیو مہم مجموعی طور پر قابلِ ستائش رہی اور اس دوران عملے کی کارکردگی، نگرانی اور والدین کے تعاون نے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔