سیکرٹری خارجہ کی سفارتی مشنز کو بریفنگ، پاک افغان کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا

Published On 14 October,2025 06:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزرات خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آ منہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز کو بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم پر زور دیا جب کہ غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے،ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔