اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا۔
نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے ایس ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا،ایف اے اور ایف ایس سی کے لیے نیا فارمولا 2027 سے نافذ ہوگا،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔
اسی طرح 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائے گا، 86 سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ جب کہ
81 سے 85 فیصد کے لیے B++، 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقرر کیا گیا۔
علاوہ ازیں 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ قرار دیا گیا، 61سے 70 فیصد کے لیے C+، 51 سے 60 فیصد کے لیے C گریڈ،40 سے 50 فیصد نمبر پر D گریڈ دیا جائے گا۔
40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو ‘Ungraded’ قرار دیا جائے گا، ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے، اگر وہ دیگر شرائط پوری کریں۔