لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انٹرمیڈیٹ نتائج کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

Published On 17 September,2025 06:16 pm

لاہور:(دنیا نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ، مجموعی طورپر لڑکیاں بازی لے گئیں ، جبکہ جنرل سائنس میں محمد عثمان لڑکوں میں جبکہ ہادیہ یوسف لڑکیوں میں ٹاپ پر رہیں کیونکہ دونوں کے یکساں نمبر تھے ، مجموعی طورپر تیسری پوزیشن تین سٹوڈنٹس کے درمیان یکساں نمبر ہونے کی وجہ سے رہی۔

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر ،کنٹرولر امتحانات نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، نجی کالج شیخوپورہ سے خدیجہ طاہرہ نے 1159 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ کنیئرڈ کالج سے ملیحہ خان 1157نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہیں،پنجاب کالج فار گرلز قصور سے حرم عرفان نے 1156 نمبر ز کیساتھ تیسری پوزیشن لی۔

نجی کالج شیخوپورہ سے محمد تنویر نے بھی 1156 نمبر ز کےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ سے محمد شبان نے بھی 1156 نمبرز حاصل کئے۔

گروپ جنرل سائنس میں محمد عثمان 1136 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس میں پہلے نمبر پر رہے،سبحان ظہور اور حاجی عبداللہ 1134 نمبروں کیساتھ جنرل سائنس میں دوسرے نمبر پر رہے، محمد ابراہیم اور عبداللہ 1130 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس تیسرے نمبر پر رہے۔
 راولپنڈی
راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے1148 نمبر لیکر حاصل کی، طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے، 1139 نمبر کے ساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اور ان کا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے، ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے ، ان کا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کل فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
سرگودھا
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہما عابد نے 1146 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ، ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاء نے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بہاولپور

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے 2025 کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے، کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم نے اس بات کی تصدیق کی کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے مکمل نتائج کل جاری کیے جائیں گے۔

ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز میں ہوریم اکرم نے 1164 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ابیھہ اعجاز نے 1163 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ ملیحہ خان نے 1162 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔