بہاولپور بورڈ کے زیرانتظام میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2025 ملتوی

Published On 09 September,2025 11:24 pm

بہاول پور: (دنیا نیوز) کنٹرول امتحانات اسما قاسم نے کہا کہ میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2025 ملتوی کر دیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات اسما قاسم کے مطابق امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونے تھے، اب 29 ستمبر سے ہوں گے۔

اسما قاسم کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا، امیدواروں کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق رول نمبر سلپس دوبارہ جاری کی جائیں گی۔

کنٹرولر امتحانات اسما قاسم نے کہا کہ تمام طلبا و طالبات تازہ ترین شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔