سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کل 28 اگست کو بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کے پیشِ نظر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بندش کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، تمام متعلقہ حکام اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔