کراچی:(دنیا نیوز) خراب موسم اور متوقع بارش کے پیش نظر جمعرات کو بھی سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں کل بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی واضح کیا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکول و کالجز پر ہوگا۔