لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا صوبہ بھر میں نجی و سرکاری سکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی،اب سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔