خیبرپختونخوا: بالائی اضلاع کے سکولوں میں ایک ہفتہ تعطیلات کا اعلان

Published On 18 August,2025 11:18 pm

پشاور:(دنیا نیوز) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بالائی اضلاع میں سکولوں کی ایک ہفتہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خراب موسم کے باعث بالائی اضلاع کے تمام سکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔

واضح رہے  خیبر پختونخوا میں چند روز سے  سیلابی صورتحال ہے سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں ، کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر اور عمارتیں مسمار ہو چکی ہیں جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔