اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 2024 کی تباہ کن بارشوں کے بعد جنہوں نے بدین میں گھروں کو بہا دیا، اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں، حکومت گرلز پرائمری اسکول (جی جی پی ایس) چنڑی ایک استقامت کی مثال بن کر ابھرا ہے۔
جی جی پی ایس چنڑی، جو پہلے بار بار آنے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مناسب ساز و سامان سے محروم تھا، اب برطانیہ کی معاونت سے BRAVE پروگرام کے تحت ایک محفوظ تعلیمی اور پناہ گزین مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔
چنڑی گاؤں میں 2024 کی بارشیں پہلی بار نہیں آئیں، ہر بار آفت آنے پر خاندان سکول میں پناہ لیتے تھے جہاں 175 افراد محدود جگہ میں رہنے پر مجبور تھے۔
اساتذہ اور کارکن فہیم علی میمن نے بتایا حالات بہت خراب تھے، نہ بیت الخلاء تھے، نہ صاف پانی، نہ روشنی، خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے تھے۔
اب یہ صورت حال بدل چکی ہے، BRAVE پروگرام کے تحت سکول میں فعال بیت الخلا، ہاتھ دھونے کے پوائنٹس اور صاف پانی کے لیے ہینڈ پمپ نصب کیے گئے ہیں۔
پانچ کلو واٹ کا سولر پاور سسٹم پنکھے چلاتا اور روشنی فراہم کرتا ہے، جو بجلی کی بندش کے دوران بھی کام کرتے رہتے ہیں، جس سے ہنگامی حالات میں پناہ لینے والے خاندان ٹھنڈک اور محفوظ ماحال میں رہ سکتے ہیں۔
یہ بہتریاں صرف آفات سے نمٹنے تک محدود نہیں رہیں بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا ہے، سکول کے ہائی جین کلب کی طرف سے بچوں کو صحت مند عادات اپنانے کی تربیت دی جا رہی ہے، جو اپنے گھر والوں کو بھی ان عادات کی ترغیب دیتے ہیں۔
داخلہ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور زیادہ لڑکیاں باقاعدگی سے سکول آ رہی ہیں، اس مدد نے ہماری عزت نفس بحال کی ہے ، مقامی بزرگ معراج نے کہا اب جب بارشیں آتی ہیں تو ہماری خواتین اور بچے صاف ستھری، نجی اور محفوظ جگہ پر پناہ لیتے ہیں۔ یہ صرف پناہ نہیں بلکہ ہمیں طاقت بھی دیتا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈمسٹریس محترمہ ریٹا نے کہا کہ یہ تبدیلیاں تعلیم اور آفات کی تیاری دونوں کو مضبوط کر چکی ہیں برطانیہ کی مدد سے کی گئی اپ گریڈز ہمارے لیے نعمت ثابت ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس بجلی، پانی اور صفائی کے انتظامات مستقل ہیں، ہم آفات کے دوران بھی جڑے رہ سکتے ہیں اور جلدی انتباہات حاصل کر سکتے ہیں۔
چنڑی کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اب محض ایک سکول نہیں رہا بلکہ حفاظت کی ایک روشنی، تعلیم کا مرکز اور امید کی نوید ہے۔
ایسے علاقے میں جہاں بارشیں اکثر خوف اور بے دخلی کا باعث بنتی ہیں، BRAVE پروگرام نے دکھا دیا ہے کہ ہدفی امداد کس طرح مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
اس سال بھی ملک بھر میں مون سون کی بارشیں خطرات بن کر موجود ہیں لیکن BRAVE پروگرام سرگرم ہے اور ملک گیر سطح پر ردعمل کے لیے تیار ہے۔
جی جی پی ایس چنڑی کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ فوری امداد کے ساتھ ساتھ طویل مدتی منصوبہ بندی سے کمیونٹی مضبوط ہوتی ہے، عزت نفس بحال ہوتی ہے اور مستقبل محفوظ ہوتے ہیں۔