سندھ حکومت کا کراچی میں بدھ کو سکولز بند رکھنے کا اعلان

Published On 19 August,2025 07:30 pm

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ حکومت نے بدھ کو شہر قائد میں سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے سکول بند رہیں گے، جب کہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  بھی تعلیمی اداروں کے بندش کے اعلان کی تصدیق کردی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔