لاہور کے 45 سکولوں کے سوا تمام سکولز کل سے کھلیں گے

Published On 31 August,2025 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر کے 45 سکولوں کے سوا تمام سکولز یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی سکول بند رہیں گے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کئے گئے 45 سکولز ریلیف کیمپس میں تبدیل کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے سرکاری سکولز بند رہیں گے، تاڑ گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ کے سرکاری سکولز بند رکھے جائیں گے۔

اسی طرح نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، بند روڈ ، گاؤشالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، مانوال کے سرکاری سکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں قلعہ تراڑ ،مصطفیٰ آباد، ملک پارک، عزیز کالونی، مانگا ہیڑ، جھگیاں باجا، برٹس،ہیون، سٹار، چلڈرن پیراڈائز سکولز بھی بند رہیں گے۔